ایسٹر سنڈے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار یا ہلاک کیا جا چکا ہے: سری لنکن حکام

Sri Lankan Police

Sri Lankan Police

سری لنکا (جیوڈیسک) ایسٹر سنڈے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی اکثریت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بات سری لنکا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، حکام نے کارروائیوں کے دوران بم بنانے کا سامان قبضے میں لیا جبکہ منصوبہ سازوں سے منسلک تقریباً 40 ملین ڈالرز کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

پولیس سربراہ چندانا وِکرامارتنے نے بتایا کہ تقریباً تمام مشتبہ منصوبہ سازوں کو یا تو گرفتار کیا جا چکا ہے یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں 21 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 253 افراد مارے گئے تھے۔