مشرقی امریکہ میں شدید برفباری، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) مشرقی امریکا میں برفباری اور بارش کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں ، تھینکس گیونگ کی چھٹیوں کے موقع پر گھروں کو جانے والے پھنس گئے۔

بارش اور برفباری نے ایک بار پھر نیویارک ، فلاڈیلفیا، بوسٹن، دارالحکومت واشنگٹن اور نیو انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جبکہ ایک ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔ نیویارک کے ہوائی اڈے لاگارڈیا سے دس فیصد پروازیں اور نیوآرک ائیرپورٹ سے آٹھ فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نیویارک میں اٹھارہ سو مشینیں اور ایک لاکھ تیس ہزار ٹن نمک سڑکیں صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔