چین (جیوڈیسک) مشرقی چین میں موسلا دھار بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چین کے مشرقی صوبے میں شین ڈونگ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہوا کے باعث بوہائی بندرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک شدید ٹھنڈ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبے کے بڑے شہر جئے نان، بنزو اور ڈینزو میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔