مشرقی یوکرائن میں گھمسان کی جنگ جاری‘ 150 باغی ہلاک‘ 2 فوجی مارے گئے

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں اور سرکاری دستوں کے مابین گھمسان کی جنگ میں 150باغی ہلاک ہوگئے ‘دو فوجی بھی مارے گئے ۔یوکرینی فوج نے باغیوں کے چھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یوکرائن کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ آندری پاروبی نے بتایا کہ فائر بندی ختم ہونے کے بعد سے حکومتی فورسز اب تک سترہ دیہاتوں پر قبضہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کے 36 میں سے 23 مقامی علاقے ملکی دستوں کے کنٹرول میں ہیں۔ باغیوں کے چھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انسداد دہشت گردی کے یونٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نکلوئیفکا نامی شہر کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا اور اس دوران فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس کارروائی میں فوج کی جانب سے فضائی حملے اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ یوکرائن کے عسکری ذرائع نے اب ایک تہائی علاقہ یوکرائن کے زیر قبضہ ہے۔یوکرائن کے صدر، پیٹرو پوروشنکو نے کہا ہے کہ اگر چند شرائط پوری کی جائیں، تو وہ روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی روکتے ہوئے،جنگ بندی کو دوبارہ بحال کرنے پر تیار ہیں۔

لوہانسک کے ایک گاوئں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی سمیت 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔