کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایزی ہیومن لائف ویلفیئر ارگنائزیشن کے نوجوان رضا کاروں نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا جس کا مقصد عام شہریوں میں اسی جذبہ ایمانی کو زندہ کرنا تھا جس سے ہم نے اپنا پیارا وطن پاکستان حاصل کیا تھا نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس ریلی میں شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ اس ریلی میں بڑی تعداد میں بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
ایزی ہیومن لائف ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر سید فہد افضال سمیت پی ٹی آئی کے رہنما اور ایف بی آر ایمپلائز یونین کے صدر محمد رفیق خان، کریسنٹ گرامر اسکول کے پرنسپل اور سماجی رہنما سر علی رضا، سیف اینڈ سیکیور ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر نعمان صدیقی اور ایزی ہیومن لائف ویلفیئر ارگنائزیشن کے عہدیداران اویس قریشی، شبیر بھائی، یوسف بھائی اور ڈاکٹر فرقان حیدر نے ریلی کے شرکأ سے خطاب بھی کیا۔
منتظمین کی دعوت پر مقامی انتظامیہ پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی ریلی کا ساتھ دیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایزی ہیومن لائف ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر سید فہد افضال نے پاک فوج، پاک رینجرز اور پولیس کو کامیابی سے امن قائم رکھنے پر سلام پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جب بھی ضرورت پڑی ہمارے نوجوان ایک تحریک بن کر فوج کا ساتھ دیں گے۔ ریلی میں فوج، رینجرز اور پولیس کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ جاری کردہ :۔میڈیا کوارڈینٹر