ایبولا سے شفایاب ہونے والی نرس کی صدر اوباما سے ملاقات

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) جمعے کے روز وائٹ ہاوس آمد پر ، صدر اوباما نے نینا فام کو گلے لگایا۔ نرس کو کچھ ہی دیر قبل واشنگٹن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان ، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعاً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ فام ، ڈیلس کے ایک ہسپتال میں نرس کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

وہ پہلی مریضہ تھیں جن کا ایبولا کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کیا گیا۔ اِس سے قبل ، جمعے ہی کے روز انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اپنی صحت یابی پر وہ مشکور ہیں۔