ایبولا کیلئے سرم چند ہفتوں میں دستیاب ہو گا: عالمی ادارہ صحت

World Health Organization

World Health Organization

جینوا (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کے خون سے حاصل کیا گیا سِرم چند ہفتوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں سے ایک لائبیریا میں دستیاب ہو گا۔

جینوا عالمی ادارہ صحت میں طب اور ایجاد کے شعبے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل میں ڈاکٹر میری پاؤلے کینے کا کہنا تھا کہ اس مرض کیلئے دوا بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔