ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایبولا وائرس کے علاج میں معاون ادویات فراہم کر سکتے ہیں۔
ترجمان یوشی ہائڈ سوگا کا کہنا تھا کہ اگر عالمی ادارہ صحت سرکاری طور پر اجازت دے تو جاپانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایبولا وائرس کے علاج میں معاون ادویات فراہم کر سکتے ہیں۔
ترجمان یوشی ہائڈ سوگا کا کہنا تھا کہ اگر عالمی ادارہ صحت سرکاری طور پر اجازت دے تو وہ معاون ادویات فراہم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان سے کچھ ممالک نے انفلوئنزا کی دوائی فیوی پائیز اور ٹی 705 کے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔
ماہرین ایمرجنسی کی صورت میں ٹی 705 بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں، اس لئے اس صورتحال میں ہمیں محتاط طرز عمل اختیار کرنا ہو گا۔