ای سی سی: مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چینی کی مزید برآمد کے لئے سمری پر غور کیا گیا۔ بین الوزارتی کمیٹی اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کی مشاورت سے مزید تین لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

سٹیٹ بینک پہلے برآمد کرنے والوں کو سہولت دے گا اور کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیلا روس کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچنے کا معاہدہ کیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے اور دہرے ٹیکس پر چھوٹ دینے سے سستی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو سکے۔