اسلام آباد(جیوڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ایران سے بارٹرسسٹم کے تحت 65 میگاواٹ یومیہ بجلی کی درآمد اور اس کی ترسیل کے لیے ٹرانسمشن لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیرصدارت ہورہا ہے۔ جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا۔ اجلاس میں ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال اوراقتصادی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں ایران سے بجلی کی درآمد و ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دینے کاجائزہ لیا جائے گا۔ یہ بجلی ایرانی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں کو فراہم کی جائے گی ۔