مشرف کا ٹرائل منظقی انجام تک پہنچے گا۔ اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی درخواست موصول ہو گئی ہے ، آج یا کل فیصلہ ہو جائے گا، معروف قانون دان اعتزاز احسن کہتے ہیں مشرف کا ٹرائل منظقی انجام تک پہنچے گا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا مشرف بچ کے نکل گئے تو بلوچوں اور پختونوں کو کیا جواب دیں گے ۔ مشرف کی جانب سے ای سی ایل کی درخواست پر آج کل فیصلہ ہو جائے گا۔

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مشرف کا ٹرائل منظقی انجام تک پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا مشرف مجرم ہے یا نہیں یہ فیصلہ عدالت کرے گی۔اعتزاز احسن کا کہنا ہے انہیں مشرف کے باہر جانے کا امکان نظر نہیں آتا ، فوج مشرف کے معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔