کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کی پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔
پرویز مشرف کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،جس پر فریقین کا مؤقف سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کر لیا تھا، جو کل سنایا جائے گا۔ پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔