اسلام آباد (جیوڈیسک) آسمان سے گری کھجور میں اٹکی، ایان علی کا ای سی ایل سے نام نکالنے اور دوبارہ ڈالنے کا معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ سپریم کورٹ نے سپر ماڈل کو سندھ ہائیکورٹ کا راستہ دکھا دیا۔
سپریم کورٹ نے ایان علی کی ای سی ایل سےنام نکال کر دوبارہ ڈالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ ایان علی کی درخواست دائر ہونے پر جلد از جلد نمٹائے۔ جسٹس اعجاز افضل نے قرار دیا کہ ایان کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے دیا ، سپریم کورٹ نے اس کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ نے خارج کیں ، توہین عدالت درخواست وہیں دائر کی جائے۔