ایکنک نے 51 ارب 79 کروڑ کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

Ecnec

Ecnec

سلام آباد (جیوڈیسک) ایکنک نے اکیاون ارب اناسی کروڑ روپے مالیت کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ گوادر سمیت بڑی بندر گاہوں پر سیکورٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ ریلوے کیلئے پچاس ڈیزل الیکٹر ک انجن خریدنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے بڑی بندرگاہوں پر سیکورٹی نظام بہتر بنانے کی منظوری دیدی۔ منصوبے کیلئے جاپان بھی مدد دے گا۔ اجلاس میں ریلوے کیلئے پچاس ڈیزل الیکٹرک انجن خریدنے، تیس انجنوں کی بحالی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

ایکنک نے خیبر پختونخوا کیلئے سات ارب سولہ کروڑ، سندھ کیلئے دو ارب اور بلوچستان کیلئے چار ارب اناسی کروڑ روپے کے منصوبے منظور کر لیئے۔ ستائیس ارب اڑسٹھ کروڑ مالیت کے تین وفاقی منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچھی کینال منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں ٹیم سائٹ کا دورہ کرے گی۔ اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حسن ابدال، حویلیاں اور مانسہرہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق تین منصوبے واپس لے لیے۔