ایکنک نے تینتالیس ارب روپے کے نو منصوبوں کی منظوری دے دی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں چھ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پانی و بجلی کے چھ منصوبوں سمیت اکتالیس ارب روپے کے نو منصوبوں کی منظوری دی گئی، منظور ہونے والیمن صوبوں میں اوکاڑہ، پاکپتن، ہیڈ مرالہ اور میانوالی میں پن بجلی کے منصوبوں سمیت تین ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا گومل زام ڈیم، واٹر منیجمنٹ منصوبہ بھی شامل ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی، ایکنک کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ نے کی جس میں پانی و بجلی کے چھے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔جن میں گومل زم ڈیل کے واٹر منیجمنٹ کے 3 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری اور اوکاڑہ، پاکپتن، ہیڈ مرالہ اور میانوالی میں پن بجلی کے منصوبے شروع کرنے کی منظوری شامل ہے۔

پنجاب سے 24 ارب 80 کروڑ روپے، بلوچستان سےآٹھ ارب ستر کروڑ روپے، سندھ سے دو ارب روپے، خیبر پختونخواہ کیچار ارب چالیس کروڑ روپے اور دو ارب نوے کروڑ روپے کا قومی سکالرشپ پروگرام شامل ہے۔ ایکنک نے اعلی تعلیمی کمیشن کے تحت نوجوانوں کے لئیدو ارب نوے کروڑ روپے کے سکالرشپ منصوبے کی منظوری بھی دی ہے۔