اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات پر پابندی ختم

Precious Stones

Precious Stones

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میںآ یندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں سونے کے بغیر زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات پر بھی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت جاری اجلاس میں ایل این جی ٹرمینل پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر غور آسکتا ہے۔

اسٹیل ملز کو تنخواہوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے پیکیج دیئے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، بلجیم سے گوشت کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش ہوسکتی ہے۔بڑے صنعتی یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جاسکتی ہے۔