اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ایل این جی ٹر مینل کی تعمیر کی سمری پر غور کا امکان ہے، معاہدے کی صورت میں نجی کمپنی اینگرو اور سوئی سدرن مل کر درآمدی ایل این جی کی اسٹوریج اور اسے دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے کے لیے ٹرمینل تعمیر کریں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس کے دوران ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے سلسلے میں اینگرو اور سوئی سدرن کے درمیان معاہدے کی سمری پر غور ہو گا۔
اس کے علاوہ اوگرا آرڈیننس کی مانیٹرنگ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے انکم ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آسکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ملک میں گندم، چینی، یوریا کھاد کے اسٹاک اور قیمتوں کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔