اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، ای سی سی تین ماہ کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ای سی سی روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں اور افراط زر پر غور کرے گی، اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو پر غور کے علاوہ عالمی ادارہ خوراک کو 75 ہزار ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔