اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریبا 60 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں اور دستیاب گندم ضرورت سے زیادہ ہے۔ اجلاس میں سرپلس گندم کی برآمد سے متعلق سمری پیش کی جائی گی۔
اجلاس میں ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کی اجازت دینے پر غور ہو گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی مجموعی اقتصادی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔