اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی پر سبسڈی بحال کرنے پر غور کیا گیا۔
وزارت صنعت نے چینی پر 5 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز دے دی ہے۔ اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی کی تجویز پر غور کیا گیا۔ رمضان ریلیف پیکیج پر 16 جون سے عمل درآمد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔۔