اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ راہداری منصوبے سے زیادہ فائدہ پنجاب کو پہنچے گا۔
اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 77 فیصد سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں پر ہو گی۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے مثبت رویے نے بات چیت شروع کرنے پر مجبور کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آجائے گی۔ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم نصاب بھی بہتر کر رہی ہے۔