اقتصادی راہداری کی سکیورٹی قومی ذمہ داری ہے

China-Pakistan Economic Corridor

China-Pakistan Economic Corridor

تحریر: سید توقیر زیدی
اقتصادی راہداری کی سکیورٹی قومی ذمہ داری ہے، بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ آرمی چیف، سازگار ماحول فراہم کرنے پر چینی حکام نے شکریہ ادا کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس کی بروقت اور بلارکاوٹ تکمیل یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، انہوں نے کہا سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے سٹریٹجک گیم چینجر ہے۔

پاکستان ا?رمی اورپاکستان کے عوام چین کے ساتھ اپنی دوستی کے رشتوں پر فخر کرتے ہیں،آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کومستحکم کررہے ہیں ، ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہینگی، دہشتگردی ،جرائم اور کرپشن کے درمیان گٹھ جوڑ کوتوڑنا ہمارا عزم ہے۔ مقامی ہوٹل میں چین کی پیپلزلبریشن ا?رمی (پی ایل اے) کے قیام کی 89ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا میرے لئے اس تقریب سے خطاب منفرد اعزاز کی بات ہے میں چینی سفیر اور ملٹری ا تاشی کاشکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا اور میرے اورپاکستان کی مسلح افواج کیلئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

Raheel Sharif

Raheel Sharif

انہوں نے کہا یہ موقع چین کے بہادر عوام کی جانب سے اپنے خواب کی تکمیل کیلئے دی گئی بڑی قربانی کی یاددلاتا ہے جس نے ایک شاندارمثال قائم کی۔ میں اس موقع پر چیئرمین ڑی جن پنگ، جنرل وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن فان چنگلانگ اور چیف آف جوائنٹس سٹاف جنرل فنگ ہوئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا آج پیپلزلبریشن آرمی طاقتور ترین فوج ہے اسے دنیا کی بہترین تنظیموں میں شمار کیا جاتا ہے پی ایل اے کے پیشہ وارانہ معیار اورآپریشنل ریکارڈ اس کی کارکردگی کاثبوت ہے۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان آرمی اور پاکستان کے عوام چین کے ساتھ اپنی دوستی کے رشتوں پر فخر کرتے ہیں۔ یہ تعلق شہدسے میٹھا، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہرا ہے اور یہ ہماری وقت کی ہرکسوٹی پر پرکھی گئی دوستی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا چین اور پاکستان کے نظریات میں ہم آہنگی ہمارے مشترکہ ویڑن اور مشترکہ مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان اورچین دفاعی شعبے میں تعاون اورمشترکہ پیداوار کے شعبے میں باہمی طورپر مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس موقع پر میں کہنا چاہوں گا چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے سٹریٹجک گیم چینجر ہے۔ سی پیک کے نتیجہ میں لوگوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور خطے کے ممالک کے درمیان باہمی انحصار کوفروغ ملے گا۔

Terrorism

Terrorism

چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں سی پیک کی سکیورٹی ہماری قومی ذمہ داری ہے اور ہم سی پیک کی بروقت اوربلارکاوٹ تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیںگے۔ انہوں نے کہا انسانیت کی اجتماعی بھلائی کی خاطرچین اور پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خلاف شراکت دار ہیں۔

ہم دہشتگردی اور انتہاپسندی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے وسیع تر علاقائی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ خطے میں پائیدارامن اوراستحکام آسکے۔ انہوں نے کہا ہم آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کومستحکم کررہے ہیں اور ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے’ دہشتگردی ،جرائم اور کرپشن کے درمیان گٹھ جوڑ کوتوڑنا ہمارا عزم ہے۔

پاکستان آرمی اور پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان وسیع پیمانے پرپیشہ وارانہ تعاون جاری رہے گا تاکہ ہماری دوستی مزید پروان چڑھ سکے۔ اس موقع پر چینی حکام نے سی پیک کیلئے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

Syed Tauqeer Zaidi

Syed Tauqeer Zaidi

تحریر: سید توقیر زیدی