اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی بحران پر سیاسی دبا قبول نہیں۔ ملک کو جلد معاشی طور پر پاں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیراعظم ہاس میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو جلد بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں تسلیم کرتا ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف کے اقتصادی وژن کی تعریف کی۔