معاشی ترقی پر 52فیصد منفی اثرات مرتب ہوئے،ورلڈ بنک

World Bank

World Bank

ورلڈ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق نکاسی آب اور ماحول کی صفائی سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے معاشی ترقی پر 52فیصد منفی اثرات مرتب ہوئے۔ جس سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ 2.05فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی بینک کی ایک رپوٹ کے مطابق نکاسی آب کا نظام کھلا ہونے کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلا میں اضافہ ہوتا ہے۔

جبکہ بیماریوں کے پھیلا میں سالانہ 1.3فیصد کی کمی حوصلہ افزا نہیں، اگر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو محفوظ بنانے کیلئے موجودہ رفتار سے کام کیا جائے تو اس پر برسوں لگیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی آبادی میں سالانہ 2.9فیصد کا اضافہ بھی نظام پر بوجھ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ نکاسی آب کے کھلے نظام کے خاتمہ سے ہزارہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔