معاشی بدحالی یورپی کرنسیوں کی قدر پر اثر انداز ہونے لگی

European Currency

European Currency

اسلام آباد (جیوڈیسک) معیشت کی زبوں حالی یورپی کرنسیوں کی قدر پر اثر انداز ہونے لگی۔ ہفتے بھر میں پائونڈ ساڑھے تین جبکہ یورو ڈھائی روپے سستے ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کے بعد برطانوی پائونڈ کی قدر ایک سو باون روپے پچپن پیسے جبکہ یورو کی قدر ایک سو انیس روپے تین پیسے ہوگئی۔

سوئس فرینک کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران ایک روپے ستانوے پیسے کم ہو کر ننانوے روپے بارہ پیسے، کینڈین ڈالر کی قدر ایک روپے تنتیس پیسے کم ہو کر پچاسی روپے چودہ پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قدر اکیس پیسے کم ہو کر اکیاسی روپے ستاسی پیسے ہوگی۔

بھارتی روپے کی قدر روپے کے مقابلے میں دو پیسے بڑھ کر ایک روپے اکسٹھ پیسے ہو گئی۔