لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے عوام سے خون نچوڑ رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا ایسا بدترین طوفان آئے گا جسے کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا،ایک سوال کے جواب پر رانا مبشر اقبال نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پوری قوم کے لیے دکھ اور صدمہ کا باعث ہے۔ ہرنائی بلوچستان میں دہشتگرد حملہ میں ایف سی اہلکاروں و شہریوں کی شہادت سے بڑا دکھ ہوا۔
قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ پوری قوم امن کے استحکام اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے متحد ہے۔ ملک کے بدترین اقتصادی بحران میں افواج پاکستان کا مالی ایثار قابل قدر ہے۔ بجٹ کٹوتی یقینا دفاعی صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ پاکستان عالمی سازشوں اور بھارتی ریشہ دوانیوں کا شکار ہے۔ مضبوط دفاع اور یکسو قوم ہی دشمن کی جارحیت کا سد باب ہے۔رانا مبشر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہاہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر چن چن کر کشمیری شہید کیے جار ہے ہیں۔ ان حالات میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بھارت سے مذاکرات کی چٹھیاں لکھنا کمزور مو قف ہے۔ قومی کشمیرپالیسی اورعالمی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کرنا حکومت کی ترجیحی پالیسی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید نے کہاکہ اقتصادی بحران شدید تر ہے۔معاشی محاذ پر حکومت کی نااہلی، ناتجربہ کاری اور بغیر کسی سوچ و بچار کے اعلانات اور اقدامات معاشی زوال کو تیز کر رہے ہیں۔
شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ سجادعلی شاکر:این اے 129لاہور 03226390480