لاہور : پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کے سفرکیخلاف کوئی دھرنا، احتجاج یا سازش کامیاب نہیں ہو سکتاـ عوام کے فلاحی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والوں کے دور حکومت میں بننے والے منصوبے ترقی کے مینار نہیں بلکہ کرپشن کے قبرستان تھے۔
ہماری سمت درست ہے، میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ خدمت کون کر رہاہے اور احتجاجی سیاست کو ن؟ماضی کے حکمرانوں نے قوم کا مستقبل دائو پر لگایا اور نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بد ترین مجرمانہ غفلت برتیـاگر یہ منصوبہ 3برس قبل مکمل ہوتا تو ملک کو 165ارب روپے کا معاشی نقصان نہ اٹھانا پڑتا اور منصوبے میں تاخیر کے باعث غریب قوم کے 30ارب روپے زائد نہ خرچ کرنا پڑتےـپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نیک نیتی او رخلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے ـ خدا تعالی نے عوام کی خدمت کاموقع دیا ہے اور ہم خدمت خلق کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیںگےـیہ وطن ہماراہے ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے اور نئی نسل کو مضبوط و روشن پاکستان دینا ہے۔