لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا ہر حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، کہتے ہیں تمام اکنامک انڈیکٹرز حکومت کے خلاف جا رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں اور پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت کے 5 سال میں 70 لاکھ افراد کو روزگار ملا۔ ایک کروڑ افراد غربت سے نکلے جب کہ ن لیگ کی حکومت میں معاشی ترقی کا ہر حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔
تمام معاشی اشارے حکومت کے خلاف جا رہے ہیں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ موبائل ہیلتھ یونٹ سے بھی بڑا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ان کی حکومت کے 5 سال میں ایک کروڑ افراد غربت سے نکلے 70 لاکھ افراد کو روزگار ملا۔