معاشی ترقی کی شرح دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر تیسری سہہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2017ء میں زرعی شعبے میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

کھاد پر سبسیڈی اور ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس کی کمی کے زرعی شعبے پر مثبت اثرات آ رہے ہیں۔ سی پیک اور پی ایس ڈی پی کے باعث تعمیراتی شعبے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

شرح سود میں کمی اور امن وامان کی بہتری کے باعث کاروباری سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں۔ درآمدات میں اضافہ، برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی سے جاری کھاتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017ء میں شرح نمو دس سال کی بلند ترین سطح 5 اشاریہ 3 فی صد پر رہی ہے۔