اسلام آباد (جیوڈیسک) ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف خواتین اورمحروم طبقوں کو ہوناچاہیے، اس سلسلے میں اسمارٹ فون کی فراہمی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اسلام آباد میں این ٹی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور وزیرمملکت آئی ٹی وٹیلےکام انوشہ رحمان سے ملاقات کی۔انوشہ رحمان نے ملکہ میکسما کو پاکستان میں ٹیلے کام سیکٹر کی ترقی سے متعلق آگاہ کیا۔
ملکہ میکسیما نے اس حوالے سے وزیرمملکت انوشہ رحمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ معاشی اہداف کی تکمیل خواتین کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں، محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور مواقع کی فراہمی سے ترقی کی رفتار کو بڑھایاجاسکتاہے۔