اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی اور دیگر شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی میں ملوث ہر گروہ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان فوج کامیابی سے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن کررہی ہے۔