معاشی زبو حالی، جہالت اور پسماندگی جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم کا فروغ ہے

کراچی: معاشی زبو حالی، جہالت اور پسماندگی جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم کا فروغ ہے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہمیں ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہیئے ان خیالات کا اظہار شیر پائو کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت قائم الخیبر فیلو شپ اسکول شیر پائو کالونی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان نے کیا۔

اس موقع پر تقریب سے وائس چیئر مین عبدالرئوف ،خازن شیر بہادر ،پرنسپل عندلیب ،سعدیہ نور ،سمیرا ،شاہدہ ،سلمیٰ شبینہ ،آسیہ بشریٰ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ تعلیم کے فروغ سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ہماری ایسوسی ایشن پسماندہ علاقوں علم کی کرنیں بلا امتیاز بکھیرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم میں پنہاں ہیں جہالت کے خاتمے کے لئے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقررین نے حکومت وقت پر زور دیا کہ ملک سے ناخواندگی کے خاتمے اور خواندگی کی شرح میں اضافے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر بچوں نے قومی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے۔