معاشی بہتری کے باوجود خطرات منڈلا رہے ہیں، ماہرین

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی چند ما ہ میں معاشی بہتری آئی ہے ، تاہم خطرات اب بھی منڈلا رہے ہیں ، ایوان اقبال لاہورمیں ہونے والے سیمینار کا انقعاد انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے زیراہتمام کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی بیرونی دباوٴ ، امن و امان کی صورتحال اور اقتصادی بحران سے نکالنے کیلیے تھنک ٹینک بنایا گیا ہے، صنعتکار سید بابر علی نے معاشی بہتری کیلیے تمام طبقوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا، سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔

انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی ریفارمز کے تھنک ٹینک میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، جن کی مشاورت کا ملکی سطح پر استفادہ کیا جا سکے گا۔