لیہ کی خبریں 21/11/2016

Layyah News

Layyah News

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں مستحق بیوہ خواتین کو حکومت پنجاب معاشی خود کفالت کے لیے لائیوسٹاک و ڈیر ی ڈویلپمنٹ کی امدادی سکیم کے تحت چھوٹے بڑے مویشی مفت تقسیم کررہی ہے جس کا بنیادی مقصد زرعی معیشت میں بہتر ی لانا اور دیہی خواتین کو آسودہ حال بنانا ہے۔یہ بات ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمدنے بی زیڈ یو بہادر کیمپس کے احاطے میں 200سو بیوہ خواتین میں گائیں و بھینسیں تقسیم کرنے کے موقع پرکہی۔تقریب میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی، ڈی جی پنجاب لائیوسٹاک ڈاکٹر قربان ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان و ملتان اشرف انجم ،ڈاکٹر منصوراحمد ملک،ڈاکٹر طارق انور ،سید جعفر مزمل بخاری ،معززین علاقہ اورخواتین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ اجتماعی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے امدادی پروگرام کے تحت بیوہ خواتین میں مویشیوں کی مفت تقسیم ان منصوبوں کی عملی کڑی ہے تاکہ خواتین خود روز گار سکیم کے ذریعے اپنے کنبے کی کفالت مزید بہتر انداز میں کر سکیں اور اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں بھی معاونت حاصل ہو سکے گی ۔ا ے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ بیوہ خواتین میں مویشیوں کی شفاف بنیادوں پر تقسیم کے لیے ضلع حکومت تمام مراحل میں مانیٹرنگ کررہی ہے ۔بعدازاں چوہدری اشفاق احمد ،سید جعفر مزمل بخاری وا ے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے دو سو بیوہ خواتین میں گائیں و بھینسیں تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈی ایل او ڈاکٹر طارق انور نے کہا کہ ان مویشیوں کی دیکھ بھال علاج اور ویکسی نیشن کے لیے بھی مفت سہولیات محکمہ لائیوسٹاک فراہم کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) حادثات کے متاثرین کے عالمی دن کے سلسلہ میں ریسکیو 1122لیہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں ریسکیورز ،، ٹریفک اہلکار اور ریسکیو رضاکاران نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری حادثات کا سبب بنتی ہے اور 90فیصد حادثات رونما ہوتے ہیں ، کم عمر افرادجن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتا اور ٹریفک کے اصولوں سے نا واقفیت بھی حادثات کا سبب بنتی ہے ۔ ٹریفک انسپکٹر رسول بخش ، سلیم دانش ، عمران شاہ اور عرفان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوران ڈرایئونگ موبائل کا استعمال ، کھانے پینے ، میوزک پلیر سے کھیلنے اور روڈ پر توجہ نہ رکھنے سے حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈرائیور سیٹ کے ساتھ خالی بوتلیں نہ رکھیں خالی بوتل بریک کے درمیان پھنس کر حادثے کا باعث بن سکتی ہے ، سلیپر کی جگہ سینڈل یا سخت جوتی استعمال کریں تاکہ پائو ں سلپ نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ کا پہلا اصول صبر اور تحمل ہے جبکہ جلد بازی کا نتجہ موت کی صورت ہی نکلتا ہے ۔ بعد ازاں ریسکیو آفس سے آگاہی واک نکالی گئی جس میں شرکا ء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے ۔ جبکہ واک کے بعد چوبارہ روڈ پر گدھا رہڑیوں، موٹر سائیکل رکشوں پر ریفلکٹرز لگائے گئے اور آگاہی پمفلس تقسیم کئے گئے۔

Layyah News

Layyah News