معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان آئیگا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پہلے چھ ماہ کیلئے ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کا دورہ کریگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفدرواں ماہ کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی معیشت کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ کے آخر میں 28 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریگا

جس کے بعد ہی پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت قرضے کی اگلی 54 کروڑ ڈالر کی قسط کی فراہمی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔

ماہرین معیشت پر امید ہیں کہ گزشتہ ششماہی کے دوران ذیادہ تر ملکی معاشی اکائیاں اطمینان بخش رہیں جسکے بعد آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہیں۔