کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں سال اب تک سب سے زیادہ سرمایا کاری چین کی جانب سے دیکھی جارہی ہے۔ جولائی 2017 تا مارچ 2018 تک دوست ملک نے پاکستان میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایاکاری کی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017 تا مارچ 2018 تک نجی طور پر کی جانے والی بیرونی انویسٹرز کی سرمایاکاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ کر 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سی پیک کی بدولت چین کی جانب سے سرمایاکاری میں تیزی دیکھی جارہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔اقتصادی طور پر پاکستان کو مستحکم کرنے اور عالمی انویسٹرز کو راغب کرنے کی خاطر ملک میں انفراسٹرکچر پر کام کرنے اور طرز حکمرانی بہتر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔