ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلوآنوف نے کہا ہے کہ یوکرائن کے بحران کے باعث مغربی ملکوں نے روس کے خلاف جو اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں ان کی وجہ سے ماسکو کو ہونے والے سالانہ نقصان کی مالیت 40 بلین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔
روسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی پابندیوں کے نتیجے میں سالانہ قریب 40 بلین ڈالرز کے برابر نقصان ہو رہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے نتیجے میں بھی روس کو سالانہ 90 بلین ڈالر اور 100 بلین ڈالر کے درمیان مالی نقصان ہو رہا ہے۔