اقتصادی صورتحال جائزہ لینے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کی ٹیم اقتصادی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیئے پاکستان پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی اگلی قسط حاصل کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو مطمئن کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم نے جیفری فرینک کی سربراہی میں پاکستانی حکام سے تکنیکی سطح پر بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سات نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گی اور اس دوران وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کرے گی اور اقتصادی اعداد و شمار پر تبادلہ کیا جائے گا۔ بعد میں پالیسی پر بھی مذاکرات ہونگے۔