بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری کا ایک فریم ورک تیار کیا ہے جو چائنا بیلٹ اینڈروڈ کے تحت اہم منصوبہ ہے۔
راہداری کی تعمیر پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی، خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر ایک ایسا معاملہ ہے جو پاکستان اور بھارت کی تاریخ سے جڑا ہے۔
اسے مذاکرات اور مشاورت سے حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ تعاون مقامی معیشت اور سماجی ترقی کے لیے ہے، اس سے کسی تیسرے فریق کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔