اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں غربت کم ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مذاکرات بہت جلد ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے ، منصوبے سے لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے جڑے چین کے ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی ، منصوبے پر تمام صوبوں کو یکتا کیا جائے گااور منصوبے کے مخالفین کو شکست دیں گے۔