امریکہ: کنٹرول ٹاورکی اجازت کے بغیر اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ
Posted on August 12, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Plane Crash
سیئیٹل (جیوڈیسک) امریکی شہر سیئیٹل کے ہوائی اڈے سے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑنے والا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ جہاز کو ایک29 سالہ ملازم نے خودکشی کی نیت سے اڑایا تھا اور یہ کوئی دہشت گردانہ اقدام نہیں تھا۔
ہورائزن ایئر کے Q 400 قسم کے ہوائی جہاز کو قابو کرنے کے لیے امریکی فضائیہ کے دو جنگی ایف 15 طیارے بھی فضا میں بھیجے گئے تھے۔
ہوائی جہاز پرواز کے بعد کیٹرون جزیرے کے پاس گر کر تباہ ہوا۔
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com