کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ بھی بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
مالی سال 2020-21ء میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا، اگرچہ درآمدات و برآمدات دونوں کے حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم درآمداتی بل تیزی سے وسیع ہوا۔
درآمدات میں تیزرفتار اضافے کی وجہ سے سال کے آخری مہینے میں جاری کھاتہ خسارے میں آگیا، جو ابتدائی 11 ماہ کے دوران فاضل رہا تھا۔ تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قمتیں، کوکنگ آئل کے نرخوں میں اضافہ اور گندم اور چینی اور کووڈ ویکسین کی درآمد کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔
مالی سال 2020-21ء میں درآمدات 17.6 فیصد اضافے سے 61.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس کے مقابلے میں برآمدات 8 سال کی بلند ترین سطح 31.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس طرح تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر رہا۔