ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مستحکم طریقے سے سرمایہ کاری، روزگار کے مواقعوں اور برآمدات پر زور دے گا۔
ترک ایوان حصص سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سود کی بلند شرح کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مشکلات میں نہیں ڈالا جائے گا، ہمارے سامنے ایک نیا دور ہے جس کے لیے ہمیں پیداوار، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقعوں اور برآدامت ہر توجہ دینا ہوگی اور اس کے لیے حکومت ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔
صدر نے کہا کہ شہر ہسپتال کی اہمیت وبا کے اس ماحول میں زیادہ بہتر سامنے آئی ہے اور ہمارا شعبہ صحت اور اس کے اقدامات کامیابی کی کہانی سنا رہے ہیں، تمام بیرونی خطرات کے باوجود استقلال اور تابناک مستقبل کی خاطر ہم نے ہمیشہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ستمبر کے اقتصادی اعداد و شمار کے تحت ترکی تیسری سہ ماہی میں بھی نمایاں ترقی کا حامل رہے گا۔