اسلام آباد/ دبئی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلیے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے۔
مہنگائی اورغربت پر قابو پانے کیلیے ہمیں ٹیکسوں کا دائرکار بڑھانا ہو گا، وہ پاکستان روانگی سے قبل متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ ن اورسیز کے نائب صدرشہزاد ڈوگر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ سابق دور میں آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کر کے حکمران ٹولے نے اپنی عیاشیوں پر خر چ کیا جس سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا چلا گیا۔