لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت ’ریورس گئیر‘ میں ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ ملکی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کا واضح ثبوت ہے، ڈالر 180 روپے کو عبور کرچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیلئے اچھی خبریں نہیں، مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدانتظامی، مہنگائی، کرپشن، سبز باغوں کا بدلہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کردیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے گڑھ پشاور کے میئر کی نشست ہارنے کو اگلے انتخابات کا نوشتہ دیوار سمجھے، نااہل حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا، اب تو ان کے اپنے بھی سچ کو چھپا نہیں پارہے۔