ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر کرنی چاہئے۔ثروت اعجاز قادری
Posted on April 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : سر براہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر کر نی چاہئے۔صنعتکا روں ،تاجروں اور مزدوروں کو انکے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ورلڈ بنک ،آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی بجائے قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا ہو نا ہوگا۔ملکی سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو نے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو رہا ہے۔ملک وقوم کو مضبوط بنانے اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اتحا د اور یکجہتی کا مظاہرہ کر نا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز ٹو یو گروپ آف انڈ سڑیز کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے با ت کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر چوہدری افتکار احمد چیئر مین ٹویو گروپ آف انڈ سڑیز،چوہدری علی افتخا ر مارکیٹنگ ڈایئر یکٹر ٹویو ہوم اپلا ء ئنسز ،چوہدری محمد ذکریا مینجگ ڈئریکٹرز ،چوہدری یسین مارکٹینگ ڈار ئکٹر ٹویو پلاسٹک فر نچر ،چوہدری خالد مینجگ ڈارئکٹر چوہدری فواد مارکیٹنگ ڈرایکٹر ٹویو موٹر سائکل بھی موجود تھے۔جبکہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہکراچی ،کوئٹہ ،پشاور اسلام ؤباد سمیت ملک کے حالات بد ترین ہوتے جا رہے ہیں۔
ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے تعلیم،صحت اور صنعت کو ترجیح دینا ہو گی۔کراچی میں جاری ؤپریشن اس وقت تک کا میاب نہیں ہو سکتا جب تک سیاسی مداخلت ختم نہ کی گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ فوج کو متنازع بنا کر معلوم نہیں کس قوت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔18کروڑ عوام پا ک افواج کے ہر مثبت اقدام کے ساتھ ہو ں گی۔پرویز مشرف کو صرف آئین کی ایک شک توڑنے پر سزا دی جا رہی ہے مگر جو لوگ ملک کے آئین کو مانتے ہی نہیں ان سے مزاکرات کئے جا رہے ہیں اور ان کو رہا کیا جا رہا ہے۔عوام کے اصل مسائل دہشت گردی ،بے روز گاری،غربت اور مہنگائی ہے اسے فوری طور پر حل ہو نا چاہئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com