کیٹو (جیوڈیسک) ایکواڈور کے دارالحکومت میں پھولوں کا بین الاقوامی میلا سجادیا گیا۔ رنگ و خوشبو سے مہکتی نمائش میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
رنگ برنگے پھولوں کے لیے مشہور ایکواڈور کے دارالحکومت میں 15 ویں بین الاقوامی نمائش میں دنیا بھرسے 37 ملکوں کے خریدار پہنچے ہیں۔
12 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی اس نمائش میں 200 مقامی رنگ برنگے خوبصورت پھولوں بہار دکھلارہے ہیں۔ فضا میں بکھری خوشبووں سے شائقین کھنچے چلے آرہے ہیں۔