ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ہاشم ویلفیئر سو سائٹی (رجسٹرڈ) پنڈی ہاشم کی ایدھی سنٹر کراچی میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کی پر زور مذمت کی ہے ۔ جس میں سر پرست اوعلٰی حاجی ملک محمد نواز اعوان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذکا اللہ صدیق ، میڈیا ایڈ وائزر سید تنویر نقوی ، فنانس سیکرٹری ملک عامر نواز، ایڈمنسٹریٹر ہسپتال ملک حضر حیات اعوان، انچارج بلڈنگ عزیز الرحمان مجاہد اور دیگر شا مل تھے۔
مشتر کہ بیان میں سب نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کسی کو ایسے ناپاک عزائم کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔