کراچی (جیوڈیسک) ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کی تصویر کو ایدھی ہیڈ آفس میں کام کرنے والے ملازم نے شناخت کر لیا ہے۔
ڈاکوئوں کا گروہ 8 ملزمان پر مشتمل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیت ایک ماہ قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جیو فینسنگ اور فنگر پرنٹ کی مدد سے ملزمان کی شناخت ہوئی ہے۔ ڈکیتی کے دوران ملزمان اپنے ایک ساتھی سے رابطےمیں رہے جو لاکرز کی نشاہدہی کرتا رہا۔
ایڈیشل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کہتے ہیں کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا ہے۔