ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی گزشتہ کئی روز سے ایس آئی یو ٹی ھسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کے صدر قاضی انور کہتے ہیں کہ عبداستار ایدھی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ھسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر انہیں باقاعدگی سے ڈائلیسس کر وارہے ہیں۔
کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی ہفتے میں تین سے چار مرتبہ ڈائلیسس کے لئے ایس آئی یو ٹی جاتے تھے لیکن اس بار انہیں حالت نازک ہونے پر ایمرجنسی میں ھسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔